ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / جی ایس ٹی کو لے کر تاجروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں؛ یہ ٹیکس تاجر دوست ہے : بھٹکل رابطہ ہال میں جی ایس ٹی ورکشاپ کا انعقاد

جی ایس ٹی کو لے کر تاجروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں؛ یہ ٹیکس تاجر دوست ہے : بھٹکل رابطہ ہال میں جی ایس ٹی ورکشاپ کا انعقاد

Wed, 05 Jul 2017 20:32:22    S.O. News Service

بھٹکل:5/جولائی (ایس اؤنیوز)تاجر طبقہ کو  جی ایس ٹی (نئے ٹیکس سسٹم)  کو لے کر پریشان یا پیچیدگی کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے،جی ایس ٹی کو ترقی یافتہ ویاٹ سمجھیں لیں۔ ملک کے مختلف ریاستوں میں کئی طرح کے ٹیکس جاری ہیں وہ سب ایک ہی ٹیکس کے طورپر مانے جائیں گے ۔ جی ایس ٹی جاری ہونےسے ریاستی چک پوسٹوں میں تبدیلی ہوگی ، ریاستی سرحدوں پر وصولی رک جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار دھارواڑ ٹیکس محکمہ کے جوائنٹ کمشنر ایس ، گونڈوراؤ نےکیا۔

وہ یہاں بدھ کو رابطہ ہال میں بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ جی ایس ٹی معلوماتی ورکشاپ میں شرکت کرتےہوئے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نےکہاکہ مرکزی حکومت کی طرف سے جاری نئے ٹیکس پلان جی ایس ٹی سے ملک کی جی ڈی پی میں اضافہ ہوگا، سماجی کاموں کے لئے زیادہ امداد حاصل ہوگی۔ پروگرام میں  شریک  ایک اورجوائنٹ کمشنر رمیش کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جی ایس ٹی تاجر دوست ہے ، اشیاء کو کہیں سے بھی جدھر چاہو وہاں فروخت کرسکتےہیں، انوائس کا کام آسان ہوگا، جی ایس ٹی کی مخالفت کرنے میں کوئی معنی نہیں ہیں، ہاں ، کچھ مدت تک جی ایس ٹی کو لےکر کچھ الجھاؤ اور پیچیدگی رہ سکتی ہے۔ کمٹہ ٹیکس محکمہ کے معاون کمشنر بھرتیش کمار نے کہاکہ جن تاجروں کا سالانہ کاروبار 20لاکھ روپیوں سے کم ہے، اُن پر جی ایس ٹی لاگو نہیں ہوگا مگر انہیں بھی  بین ریاستی فروخت کاری میں شامل ہونے پر جی ایس ٹی کا رجسٹریشن کرنا لازم ہے۔

پروگرام کے آخر میں اپنے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے سوالات و جوابات کا موقع دیا گیا تھا جس میں کافی تاجروں نے   جی ایس ٹی کے متعلق  سوالات کئے جن  کا ماہرین نے اطمینان بخش جواب دیا۔ بھٹکل مرچنٹ اسوسی ایشن کے صدر وینکٹیش پربھو نے استقبال کیا تو ہوناور ٹیکس آفیسر محمد شریف لکشمیشور ، اسوسی ایشن کے سکریٹری صدیق اسماعیل ڈائس پر موجود تھے۔ منجوناتھ پربھو نے پروگرام کی نظامت کی۔ ضلع کے مختلف مقامات کے 500سے زائد تاجرحضرات، بینک آفیسر، طلبا اور عوام نے پروگرام میں شرکت کی۔


Share: